ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں پولیس کسانوں کے ساتھ زیادتی نہ کرے: دیوے گوڈا

کسانوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں پولیس کسانوں کے ساتھ زیادتی نہ کرے: دیوے گوڈا

Fri, 27 Nov 2020 20:16:22    S.O. News Service

بنگلورو،27؍نومبر(ایس او نیوز) دہلی میں آج کسانوں کے احتجاج کی تصاویر دیکھ کر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم و رکن راجیہ سبھا ایچ ڈی دیوے گوڈا نے مرکز کو مشورہ دیاکہ کسانوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ان کے مختلف مسائل حل کرنے پر غور کرنے، انہوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے۔ مرکز کے زرعی قانون کی مخالفت میں آج دہلی کے احتجاج میں پنجاب، ہریانہ اور دہلی کے کسانوں نے حصہ لیا۔ احتجاجی کسانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس ان کے ساتھ سختی برت رہی تھی اور انہیں حراست میں لے کر پولیس کی گاڑیوں میں بھررہی تھی۔ ان مناظر کو دیکھ کر دیوے گوڈا نے دکھ کا اظہار کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پولیس کسانوں کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔ انہو ں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ سختی نہ برتی جائے۔ مظاہرین سے بات کرکے ان کے مسائل حل کرنے کی انہوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے۔

 


Share: